جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ملک اور معاشرے کیلئے بہتر ہے: صدرِ مملکت

September 24, 2021

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بر وقت استعمال ملک اور معاشرے کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

لاہور میں نیشنل مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ علم وہ ہے جس سے دوسرے مستفید ہوں، فیصلے وہی فائدہ مند ہوتے ہیں جو وقت پر کیئے جائیں۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذہنوں کی تبدیلی سے ہی ملک بدلتے ہیں، مسائل کی نشاندہی کر کے ان کا حل تلاش کیا جائے۔