صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
ثمینہ علوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھوڑی کمزوری محسوس کررہی ہوں لیکن الحمدللّٰہ خیریت سے ہوں۔
ثمینہ علوی نے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 2ہزار 357 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔