سندھ گیمز کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے: امتیاز علی شاہ

September 25, 2021

سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ گیمز کی تیاری مکمل ہے تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز کووڈ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس پالیسی بنا لی گئی ہے، جس کا اطلاق جلد ہو گا، سندھ میں کسی بھی کھیل کی کوئی اکیڈمی نہیں ہے۔

سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سندھ کے کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔