وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کےامتحانات 25اکتوبرسے شروع ہونگے

September 27, 2021

لاہور(خبر نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔