انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کیلئے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہوسکا

September 28, 2021


انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لئے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تیس تاریخ سر پر آگئی اور پورا دن ٹیکس چالان کی تیاری معطل رہی۔

پورٹل پر بلا تعطل کام نہ ہونے سے لوگوں کے لیے ڈیڈ لائن پر ڈیٹا جمع کرانا مشکل ہوگیا۔