طالبان نے رشید دوستم کے زیرقبضہ گھر 17 سال بعد مالک کو واپس دلادیا

September 28, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان نے افغان فوج کے سابق مارشل اور سابق نائب صدر عبدالرشید دوستم کے زیر قبضہ گھر 17 سال بعد اصلی مالک کو واپس دلا دیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے پرتعیش علاقے شیرپور میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔رپورٹس کے مطابق مالک مکان کا کہنا ہے کہ رشید دوستم 17 سال سے گھر پر قابض تھا اور ان سالوں میں کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ خیال رہے کہ عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے جس پر اب طالبان کا کنٹرول ہے۔مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد رشید دوستم فرار ہوگئے تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک چلے گئے۔