پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت 5 اشیا پرسبسڈی ختم کرے،آئی ایم ایف

September 29, 2021

اسلام آباد(نیٹ نیوز)بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں اور چاول کیساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگاجبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔