سرفراز احمد کا بیٹا محمد عامر بننے کا خواہاں

October 05, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ سرفراز بڑے ہو کر محمد عامر جیسا کرکٹر بننے کا خواہشمند ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کے بیٹے کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو بولنگ کرواتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک اسپورٹس صحافی نے اس ویڈیو کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ باسط علی نے جب عبداللہ سے پوچھا کہ اسے کس کی طرح بننا ہے؟

باسط علی کے سوال کے جواب میں عبداللہ نے کہا کہ وہ محمد عامر کی طرح بننا چاہتے ہیں۔

کرکٹر سرفراز احمد نے باسط علی کی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔