• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کے بیٹے کی گائے گُھماتے ویڈیو وائرل



قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی گائے گھماتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے عبداللہ کی گائے کی رسی پکڑے اُس کے ساتھ چلتے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ عبداللہ معصومیت بھرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے پوچھ رہے ہیں کہ ’یار یہ مجھے کھائی گی کیا۔‘

خوشبخت نے اپنے ٹوئٹ میں سرفراز احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دیکھ رہے ہیں آپ اسے۔‘

اہلیہ کے ٹوئٹ پر جواب دیتےہوئے سرفراز نے قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’عبداللہ یہ آپ کو نہیں کھائے گی بیٹا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی تھی۔

قومی کرکٹرز کی جانب سے ڈربی کے ہوٹل میں ہی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی تھی، سابق کپتان سرفراز احمد نے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔

تازہ ترین