پیرس: انٹونی بلنکن کی فرانسیسی صدر میکروں سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو

October 05, 2021

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیرس میں فرانسیسی صدر میکروں سے ملاقات کی۔

پیرس سے امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں امریکا اور فرانس کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق بات ہوئی۔

امریکی حکام نے مزید بتایا کہ اس موقع پر رواں ماہ ہونے والی امریکی اور فرانسیسی صدور کی ملاقات کی تفصیلات پر بھی بات ہوئی۔

امریکی حکام نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے یورپ کے دفاعی اور سلامتی اقدامات کی امریکی حمایت پر زور دیا۔

امریکی حکام کے مطابق فرانس نےسیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے کئی تجاویزدی ہیں۔