منال خان کے لباس پر میمز کی بھرمار

October 08, 2021

ہنی مون پر موجود پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک تصویر پر میمرز کی جانب سے مضحکہ خیز میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

احسن محسن اکرام اور منال خان آج کل دبئی میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں جبکہ یہ جوڑا اس سے قبل مالدیپ میںموجود تھا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے گھومتے پھرتے نت نئی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔


گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام کی جانب سے اہلیہ منال خان کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئیں۔

پہلے تو اِن تصاویر میںمنال خان کے لباس پر تنقید کی گئی بعد ازاں اس تنقید کو نیا رخ دے دیا گیا جس نے میمز کی شکل اختیار کرلی۔


منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ اِن تصاویر پر بننے والی میمز میں کہیں منال خان کو ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ اور ٹائٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے تو کہیں منال خان نے ٹوپی والا برقع پہنا ہوا ہے۔


کسی میم میںمنال خان نے عبایا پہنا ہوا ہے تو کہیں منال خان اس تصویر میںسِرے سے ہی غائب ہیں۔


میمرز کا اِن میمز کے کیپشن میں تنقید کرنے والے ناقدین کو مخاطب کرتےہوئے پوچھنا ہے کہ ’کیا اب سب خوش ہیں؟‘