• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کے لباس پر تنقید، احسن محسن نے صارف کو کھری کھری سُنا دیں

احسن محسن اکرام نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ منال خان کے مغربی طرز کے لباس پہننے پر تنقید کرنے والی ایک انسٹا صارف کو کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا۔

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام اپنے ہنی مون کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی ہے۔


ناجیہ نامی انسٹا صارف نے منال خان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پنچ اپنے آپ کو کرو جو بیوی اتنے بے شرموں والے کپڑے پہن رہی ہے اور تم اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ہو۔‘

احسن نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ معذرت کیساتھ آپ کی غلط فہمی دور کردوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان کا خواب ایک آزاد خیال پاکستان کا ہے، جہاں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے کی اجازت ہو، اور انہیں ان کے شوہر، باپ اور بھائی اپنے قابو میں نہ رکھتے ہوں۔‘

آخر میں اداکار نے لکھا کہ ’ان کا کام رہنمائی کرنا ہے، حکمرانی کرنا نہیں ہے۔‘

احسن محسن کی انسٹا صارف کے ساتھ ہونے والی اس مختصر گفتگو کا اسکرین شوٹ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہا ہے۔

تازہ ترین