اشرف غنی ملک سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوئے، سابق چیف سیکیورٹی افسر

October 11, 2021

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے چیف سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ اشرف غنی ملک سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوئے۔

بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے تھیلے لایا تھا۔

بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے کہا کہ تھیلوں میں لاکھوں یا شاید اربوں ڈالر ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی محل میں نوٹوں کے تھیلے لانے کی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔

چیف سیکیورٹی افسر کے مطابق پیسے کرنسی ایکسچینج مارکیٹ لے جانے تھے جو اشرف غنی لے گئے۔

امریکی سرکاری ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی ملک سے 169 ملین ڈالر لے کر فرار ہوئے۔ تاہم سابق صدر اشرف غنی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔