بارش، برفباری: بابوسر ناران ہائی وے پر ٹریفک معطل

October 12, 2021


دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ برفباری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

سیاحتی مقام وادی بابوسر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈو اور نانگا پربت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری کے باعث بابوسر ناراں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

بابوسر ٹاپ پر برفباری کی شدت میں اضافے سے دیامر پولیس چوکی بھی ہٹا دی گئی ہے۔