لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ

October 12, 2021

لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ کر دی گئی۔

میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

دریائے ٹیمز کے کنارے پچھلے سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر آتش بازی نہیں کی گئی تھی۔