طالبان حکومت سے رابطےمیں رہنا ضروری ہے، اسکا مطلب اسے تسلیم کرنا نہیں، اٹلی

October 12, 2021

اطالوی وزیراعظم کی سربراہی میں جی 20 رکن ملکوں کا افغان بحران پر خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 ملکوں کو افغانستان کی طالبان حکومت سے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔

اطالوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رابطے میں رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ کابل انتظامیہ کو باضابطہ تسلیم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ چین اور روسی صدور سمیت اہم رہنماؤں کی عدم موجودگی کے باوجود میٹنگ کامیاب رہی۔

اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے کہا کہ یہ افغان بحران کا پہلا کثیرالجہتی ردعمل تھا۔ مشکل یہ ہے کہ طالبان کو شامل کیے بغیر افغانستان میں لوگوں کی مدد کیسے کی جاسکتی ہے۔