سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو انسداد خسرہ، روبیلا ویکسین لگانے کا فیصلہ

October 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچھ او, یونیسیف اور GAVI کے نمائندگان پر مشتمل وفد نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ان کے آفیس میں ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز منسوب صدیقی اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران شریک تھے، قاسم سراج سومرو نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے وفود سندھ صوبے میں Measles اور Roubella کے معاملے پر صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور ان کو سراہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے 15 نومبر سے 27 نومبر تک 9 ماہ سے 15سال کے بچوں کو انسداد خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے افسران، سیکریٹری تعلیم، اور ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو واضع ہدایات دیں کہ وہ سرکاری و نجی اسکولز کے تمام بچوں کو انسداد خسرہ و روبیلا کی ویکسین کروائیں۔