ڈاکٹرفیصل قدیر چیئرمین فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسو سی ایشن منتخب

October 14, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈاکٹرفیصل قدیر کھوکھر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسو سی ایشن (نارتھ زون ) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔شاہد اختر چیف الیکشن کمشنر نے 56 واں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ دوسرے منتخب عہدیداران میں کامران بٹ,طاہر ادریس، چوہدری بلال منور،چوہدری پرویز احمد وڑائچ ،عمران ارشد، سلمان شفیع،عامر رشید، آصف صدیقی، عبدالوحید شیخ، فضلی حنان، انجینئر محمد حسیب خان، میاں شفیق الرحمن، رضوان خالد بٹ اور خالد منیر شامل ہیں۔