ہیری پورٹر سیریز کی پہلی فلم کے 20 سال مکمل

October 14, 2021

ہیری پورٹر سیریز کی پہلی فلم کو ریلیز ہوئے دو دہائیاں بیت گئیں، لندن میں سیریز کی پہلی فلم کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی ہیری پورٹر سیریز کی پہلی فلمHarry Potter and the Philosopher's Stone کی بیسویں سالگرہ کی تقریب لندن میں منعقد کی گئی۔

لندن کے لیسٹر اسکوائر میں 9 بڑی جادوئی چھڑیوں کو نصب کرکے تقریب کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر کوریوگرافر پال ہیریس کی جانب سے ننھے ہیری پوٹر فینز کو تصوراتی جادوئی چھڑیاں استعمال کرنا بھی سکھایا گیا۔