انٹرنیشنل اسکواش، طیب اسلم کو سیمی فائنل میں شکست

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی نمبر 59 فرانسیسی کھلاڑی آگسٹی ڈوسورڈ پاکستان کے عالمی نمبر 45 طیب اسلم کو شکست دیکر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں آگسٹی ڈوسورڈ نے طیب اسلم کو ایک گھنٹے کے کھیل میں 3-2 جبکہ مصر کےمصطفی الشرتی نے ہانگ کانگ کے ہنری لنگ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین سیمی فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے ہم وطن فیروز ابوالقہر اور فرانس کی میری اسٹیفن نے مصر کی نادین کو زیر کیا۔