سندھ، گندم کی سو کلو سرکاری قیمت 4875 روپے مقرر

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے 100 کلو گرام گندم کی بوری کی سرکاری قیمت 4875 روپے مقرر کردی،اس سلسلے میں حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ گندم سرکاری طور پر جاری کرنے کا عمل کب سے شروع ہوگا۔

حکومت کی جانب سے نومبر۔دسمبر۔جنوری اور تک سرکاری گندم جاری کی جائے گی تاہم مارچ سندھ میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں اجائے گی۔