افغان شہر قندھار کے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی

October 15, 2021

افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی، افغان حکام کے مطابق دھماکے میں 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 3 خودکش بمباروں نے دھماکے کیے، ایک دھماکا مسجد کے دروازے پر اور دو دھماکے اندر ہوئے۔

مقامی سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں بہت زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔