وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم، رپورٹ بھی طلب

October 18, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جام کمال خان نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور زخمی افراد کے لیے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔