-
10 May 2025 | 11:32 AM
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
10 May 2025 | 09:08 AM
دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟
-
10 May 2025 | 09:07 AM
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
10 May 2025 | 07:52 AM
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
-
10 May 2025 | 07:39 AM
آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
-
10 May 2025 | 07:32 AM
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
-
10 May 2025 | 07:17 AM
ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، احسن اقبال
-
10 May 2025 | 06:47 AM
پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
-
10 May 2025 | 06:02 AM
پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام
-
10 May 2025 | 05:53 AM
پاکستان کی فضائی حدود دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند
-
Saturday May 10 2025 | 11:32 AM
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔
-
Saturday May 10 2025 | 09:08 AM
دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟
بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور انکو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔
-
Saturday May 10 2025 | 09:07 AM
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کےلیے تعاون کی پیشکش کی۔ مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی گئی ہے۔
-
Saturday May 10 2025 | 07:52 AM
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج کی کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے، جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔
-
Saturday May 10 2025 | 07:39 AM
آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔
-
Saturday May 10 2025 | 07:32 AM
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
-
Saturday May 10 2025 | 07:17 AM
ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے، امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔
-
Saturday May 10 2025 | 06:47 AM
پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی, پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔
-
Saturday May 10 2025 | 06:02 AM
پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام
سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
-
Saturday May 10 2025 | 05:53 AM
پاکستان کی فضائی حدود دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی ہے۔
