• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر کی ’یورپ میوزک ایوارڈز‘ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 2021 کےایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں ۔

جسٹن بیبر کو 2021 کےایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ زمیں بشمول بہترین فنکار کی نامزدگی کے کُل آٹھ نامزدگیاں ملی ہیں ۔

بہترین پاپ کیٹیگری میں جسٹن بیبر کا مقابلہ ایڈ اور ڈوجا کیٹ سے ہو گا، جس میں بی ٹی ایس ، دعا لیپا ، اور اولیویا روڈریگو بھی شامل ہیں ۔

جسٹن بیبر کے پاس اپنے ’پیچز‘ ٹریک جس میں ڈینیئل سیزر اور گیوون جلوہ گر ہوئے ہیں ، کے لیے دو کیٹیگریز میں نامزدگی ہے ۔

گلوکار کا اس تقریب میں ایڈی شیران ، لیڈی گاگا ، لِل ناس ایکس ، اور دی ویکینڈ کے ساتھ انعام کے لیے مقابلہ ہوگا ، جو ہنگری کے پیپ لازلو بوڈاپسٹ اسپورترینا میں منعقد ہوگی۔

ستاروں سے بھرپور تقریب ایم ٹی وی یوکے پر اتوار 14 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید