• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ارکان کے لاپتا ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت


ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوئی نہ کسی رکن کو زبردستی اسمبلی لاسکتا ہے اور نہ ہی آنے سے روک سکتا ہے، پانچ ارکان کے لاپتا ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعد 25 اکتوبر کو رائے شماری ہوگی، اب یہ اراکین کی مرضی ہے کہ وہ کس کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ناراض ساتھیوں اور اپوزیشن نے ناکامی چھپانے کے لئے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا، اسمبلی اراکین کو لاپتہ کرنے کا الزام ایوان کے تقدس کی پامالی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ تحریک پر رائے شماری ہوگی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

تازہ ترین