• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم نے شاہین شاہ کو لٹل بیوٹی قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرنے پر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شاہین یو لٹل بیوٹی۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بہترین  بولنگ کے سبب بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید