نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان نے 29 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اسمبلی اعلامیے کے مطابق 29 اکتوبر کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمعرات 28 اکتوبر کو سیکریٹری اسمبلی سے حاصل اور جمع کیے جاسکتے ہیں۔
اسمبلی اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی جمعرات صبح ساڑھے 8 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔