• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہے، رضا باقر

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)برطانیہ کے معروف بزنس مین انیل مسرت نے گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر اوورسیز برائے تجارت صاحبزادہ جہانگیر ،پی ٹی آئی یوکے، کے صدر رانا عبدالستار ،او پی سی کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمود الحسن کے علاوہ کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری جاوید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اورسیزپاکستانیوں کیلئے رقم پاکستان بھیجنے کا واحد محفوظ ذریعہ ہے جس سے آپ پاکستان میں سرمایہ کاری اور اپنے پیاروں کو محفوظ طریقہ سے رقم بھیج سکتے ہیں ۔ میزبان انیل مسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد لوگوں کو روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے آگاہی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔پی ٹی آئی یوکے، کے صدر رانا عبدالستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا ہے، زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ غیر ملکی قرضوں میں بھی کمی آرہی ہے ۔
یورپ سے سے مزید