• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی


سرگودھا میں دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن والوں نے بارات کو واپس بھجوادیا۔

دلہن کے والدین نے بارات واپسی پر موقف اختیار کیا کہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا تھا، بارات لے کر وہ نہیں آیا ہے۔

والدین نے مزید کہا کہ بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمر کا تھا، ہم نے قرض لےکر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ تو دھوکا ہوا ہے۔

دلہن کے والدین نے دھوکا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

والدین نے یہ بھی کہا کہ بارات واپس جانے کے بعد بھی ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سرگودھا پولیس نے کہا کہ دلہن کے والدین کی درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

تازہ ترین