• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار سہیل اصغر کراچی میں انتقال کرگئے، ڈیڑھ سال سے علیل تھے

لاہور(شوبز رپورٹر،جنگ نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد کراچی میں خالقِ حقیقی سے جامِلے، اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار اورایک ہفتے سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی،مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں، سہیل اصغر کا شمار ان کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں جاندار اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز سے نوازا گیا، اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سہیل اصغر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

تازہ ترین