ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپان کی شہزادی 30؍ سالہ ماکو جس نے اپنے ایک ہم عمر عام جاپانی کائی کومورو سے شادی کرکے اپنی شاہی حیثیت کو خیرباد کہہ دیا، اب یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی نئی زندگی شروع کرنے کیلئے اتوار کونیویارک روانہ ہوگیا۔ ان کی امریکا روانگی کو جاپانی براڈکاسٹرز نے ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو سے براہ راست نشر کیا۔