• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چند گھنٹوں میں آگ لگنے کے 3 واقعات

کراچی میں چند گھنٹے کے اندر آگ لگنے کے تین واقعات رونما ہوئے۔

جوڑیا بازار میں عمارت کے گراؤنڈ فلور پر گودام میں آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔

اورنگی ٹاؤن کے قریب کاغذ کے گودام میں آگ لگی جبکہ کورنگی میں خالی گھر میں لگی آگ بھی بجھادی گئی، گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی کی زیب النساء اسٹریٹ پر واقع وکٹوریہ سینٹر میں بھی آگ لگ گئی تھی، آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا گارمنٹس کا سامان جل گیا تھا۔ اسی طرح کا واقعہ کوآپریٹو مارکیٹ میں بھی پیش آیا تھا جس میں سیکڑوں دکانیں اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

تازہ ترین