• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچی محبت کا ثبوت: لڑکے نے گرل فرینڈ کیلئے اپنے دانتوں کا ہار بنا ڈالا

اپنی سچی محبت کو ثابت کرنے کے لیے نوجوان لڑکے نے اپنے دانتوں کا ہار بنا کر اپنی گرل فرینڈ کو تحفے میں دے دیا۔

یہ عجیب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے اپنی سچی محبت ثابت کرنے کے لیے اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر گرل فرینڈ کو پیش کردیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ 

کیک نامی مصری نوجوان یہ عجیب و غریب کام کرنے پر اُس وقت مجبور ہوا جب اس کی گرل فرینڈ نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا جبکہ نوجوان نے اسے اپنی محبت کا قائل کرنے کے لیے اپنے سارے دانت نکال کر ایک ہار بنایا اور لیزا کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یہ بات سامنے آئی کہ لیزا کو کیک کے ذریعے دھوکہ دیا گیا ہے تو اس نے کیک سے بات کرنا چھوڑ دی اور اس کا فون اٹھانا بھی چھوڑ دیا تاہم کافی کوشش کے بعد لیزا کیک سے ملنے ایک ریستوران میں گئیں۔ 

ریستوران میں نوجوان نے دانتوں کا ہار اپنی گرل فرینڈ کو پیش کیا جس پر اس کی گرل فرینڈ نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ میں نے دانت نکال کر ہار بنایا تاکہ تمہیں میری محبت پر یقین ہو۔

کیک کی یہ حرکت دیکھ کر لیزا کو بہت غصہ آیا اور وہ نوجوان کو پاگل قرار دیتے ہوئے یہ کہہ کر ریستوران سے چلی گئی کہ وہ اس سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش نہ کرے۔

تازہ ترین