• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی


سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

اس آڈیو ٹیپ میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

 آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔ 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید

دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ یہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے، جو میں نے بھی سنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں سامنے لائی جارہی ہیں، یہ آواز میری نہیں ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔

جب ان سے جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا آڈیو کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس بھیجیں گے؟ جس پر سابق چیف جسٹس نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

تازہ ترین