• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، نیب قانون میں ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیب قانون میں ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات، فروغ نسیم نے کہا رانا ثنا تحفظات لکھ کر دیں، بشیر ورک نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کی شق نکالیں تو بات ہوسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کمیٹی نے نیب ترمیمی بل پر بحث کے دوران وفاقی وزیر قانون پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اراکین کو اپنے تحفظات تحریری طور پر دینے کا کہہ کر جان چھڑا لی۔ قائمہ کمیٹی کےچیئرمین نے ارکان کمیٹی کے بل پر ووٹنگ کرانے کے مطالبہ پر اجلاس ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین