جنوبی افریقہ سے کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم ’اومی کرون‘ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز زمبابوے سے باہر لےجانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پروازیں معطل ہونے پر کرکٹ حکام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، 29 نومبر کو پابندی کے اطلاق سے قبل ٹیموں کو دبئی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے میں جاری ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز دبئی میں ہوسکتے ہیں،۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں موجود ہیں، قومی ویمن ٹیم کی زمبابوے موجودگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور ٹیم سے رابطےمیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کو معطل کرنے سمیت متعدد آپشن پر بھی غور کررہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث زمبابوے سمیت 6 افریقی ملکوں پر فلائٹس کی پابندیاں لگائی ہیں۔