• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تھینکس گیونگ ڈے‘ پریانکا چوپڑا کا نک جونس سے اظہار محبت

ممبئی(پی پی آ ئی)بولی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نئے پوسٹ کے بعد نک جونس سے طلاق کی افواہوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ’ تھینکس گیونگ ڈے ‘ کے موقع پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے،ایک پوسٹ میں اداکارہ نے نک جونس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’آئی لو یو‘ کہا ہے اور اندگی کے سفر میں ساتھ ہونے پران کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست احباب کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور ان کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔خیال رہے کہ رواں ہفتے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے اپنے شوہر کا ہٹادیا ہے جس پر افواہیں تھیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔لیکن ان خبروں کو رد کرتے ہوئے پریانکا نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کیا جبکہ ان والدہ نے بھی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین