گوادر ( نامہ نگار) گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا تیرھویں روز میں داخل ۔ لوگ مطالبات پورا ہونے کے بارے میں پر امید ۔ پیر کو خواتین کی ریلی نکالی جائےگی ۔ صوبائی حکومت ان دھرنوں ،مظاہروں اور ریلیوں کیخلاف جو حکم نامہ جاری کیا اس حکم نامے کو اسکے منہ پر مارینگے ۔ حکومت جتنی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرےگی ہمارا احتجاج سخت ھوگا ۔