• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے براہ راست برطانیہ کیلئے پروازیں، وفد کی لاہور آمد

کراچی( اسد ابن حسن)پاکستان سے برطانیہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق سیکورٹی انتظامات جائزے کے لئے برطانوی محکمہ ڈی ایف ٹی کا وفد لاہور پہنچ گیا ۔ڈی ایف ٹی کا چار رکنی وفد پیر کو سیکورٹی انتظامات جائزے کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا. ڈی ایف ٹی وفد کو لاہور ایئرپورٹ کے منیجر براہ راست پروازوں کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دیں گے.دورہ پاکستان میں ڈی ایف ٹی وفد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کرے گا۔

تازہ ترین