• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے، وزیراعظم کا حکم، ذرائع


وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے اپنی کابینہ کے ارکان کو حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اگلے 3، 4 ماہ معاشی معاملات کےلیے اہم ہیں، وزراء اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

دوسری طرف میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو پر بھی بات کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ ارکان نے ووٹوں کی خریداری کے  معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو مبینہ ویڈیو کے معاملے پر ایکشن لینا چاہیے۔

تازہ ترین