• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا لاہور کے ٹینس کورٹس، کراچی کی آلو بریانی سے متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ منگل کو لاہور میں انہوں نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹاراعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔ثانیہ کا کہنا ہے کہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیارکی سہولیات دیکھ کرخوشی ہوئی۔ اس سے ٹینس کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہے۔ کیونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ بھارتی میں بریانی میں آلو نہیں ہوتے۔ میں حیدرآباد دکن سے ہوں ، اور اگر میں کہہ رہی ہوں کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے تو بس اچھی ہے۔

تازہ ترین