کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میر نورجان بلیدی ایڈووکیٹ و کابینہ کے عہدیداروں نے تعزیتی و مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر ایڈووکیٹ کا دن دہاڑے قتل قابل مذمت اور افسوسناک ہے، کوئٹہ بار غم اور دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین اور سندھ بھر کے وکلاء کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔حکومت سندھ خاص کر کراچی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو جلد گر فتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی آئینی قانونی اور جمہوری جدوجہد ہے وہ یقیناً بہت سی قوتوں کے لئے ناقابل برداشت ہے، اس لئے اے روز وکلاء کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے لہٰذا قاتل کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جن کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔