• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت متعدد پولیس افسران کےتبادلے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس میںڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز کے بڑے پیمانے پر تبادلے۔ سید فدا حسین شاہ کو ڈی آئی جی کوئٹہ جبکہ عبدالحق عمرانی کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرم کو ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ، ڈی آئی جی سبی سید فدا حسین شاہ کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ ،ایس پی خاران نذیر احمد کرد کو ڈی آئی جی رخشان ،تعیناتی کے منتظر مسرور عالم کو لاچی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل سبی تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اسد اللہ ناصر کو زونل کمانڈر گوادر بلوچستان کانسٹیبلری ، عبدالحق عمرانی کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ، عبدالحلیم اچکزئی ڈی ایس پی کو ایس ڈی پی او پشین اور اضافی چارج ایس پی، خواجہ محمد قیصر فاروق کو ایس پی دکی، سید عظمت حسین شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لسبیلہ، فہد خان کو ایس پی سیکورٹی گوادر، خلیل اللہ کاکڑ کو ایس پی ژوب، دوستین دستی کو ایس ایس پی سبی، عرفان علی کو ایس پی ہرنائی، محمد علی کاسی کو ایس پی قلعہ عبداللہ، اورنگزیب ایس پی پی ٹی سی، آصف خان غلزئی کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر بی سی کوئٹہ، محمد یوسف بھنگر کو ایس پی بارکھان، آصف علی مستوئی ایس پی ریڈ زون کوئٹہ، آصف حلیم ایس پی خاران ،خالد باقی آر او سی ٹی ڈی کوئٹہ، کمال خان ایس پی قلعہ سیف اللہ، اللہ بخش ایس پی آواران، احمد سلطان ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی کوئٹہ، ملک محمد انور بادینی ایس پی چاغی، خلیل احمد ونگ کمانڈر ہیڈ کوارٹر گوادر بلوچستان کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا جبکہ خالد مصطفیٰ کورائی ایس ایس پی سبی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین