• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18.51 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18.51فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران فروخت کاحجم 6.08 ملین میٹرک ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران 5.13 ملین میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئی ہیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

بزنس سے مزید