• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس سی ٹینکر کا ماڈل انٹرنیشنل میری ٹائم ہیڈکوارٹر میں رکھ دیا گیا

اسلام آباد(اے پی پی)پی این ایس سی ٹینکر کا ماڈل انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹر زمیں رکھ دیا گیا ہے اس حوالہ سے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستان 1958 سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا ممبر ہے۔ پہلی بار پی این ایس سی کے ٹینکر ایم-ٹی کراچی کا ماڈل لندن میں آئی ایم او کے ہیڈکوارٹرز میں رکھا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل آئی ایم او اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ماڈل کی رونمائی کی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ قیادت بلیو اکانومی کیلئے کئے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔