بھارت: کار میں بچی کی موت، 3 ماہ بعد ماں اور آشنا پر مقدمہ، ملزم گرفتار
جنوبی بھارت کے شہر بنگلورو میں 5 سالہ معصوم بچی کی موت کے تقریباً تین ماہ بعد پولیس نے متوفی کی ماں اور اس کے ساتھ رہنے والے (لائیو ان) پارٹنر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔