• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ منظور کی بھارتی گلوکار کیساتھ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی معروف سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے گلوکارہ شازیہ منظور کو دیکھے عرصہ بیت گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی شازیہ منظور کی اب نئی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو خوش کر دیا ہے۔


شازیہ منظور کے فین اِن ویڈیوز سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو دیکھ کر اُن کے پرانے گانوں کی کمنٹ باکس میں یادیں بھی تاہ کر رہے ہیں۔


شازیہ منظور کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی گلوکار گیری سندھو کے ساتھ گانا گا رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک فراری گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر ٹک ٹاک ویڈیو میں مداحوں کو گانا سنا رہی ہیں۔

تازہ ترین