• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن عام انتخابات سے قبل ٹریلر ہوگا ‘زرک خان خلیل

پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ارباب زرک خان خلیل نے ارباب خاندان کے اجلاس اور انتخابی مہم کے دوران پشاور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے غیور عوام امن پسند ہیں اور ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا ہے بلدیاتی الیکشن میں بھی تیر کے نشان پر مہر لگائیں کر مہنگائی ،بد امنی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہےاور بلدیاتی الیکشن عام انتخابات سے قبل ٹریلر ہوگا عوام بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مسترد کرکے پیغام دیں گے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا کوئی چانس نہیں ۔عوام کا جوش اور جذبہ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔پشاور کے مسائل سے غافل نہیں اگر عوام نے کامیاب کیا تو پشاور کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا اور گھر گھر صحت، تعلیم،پانی، بجلی اور بنیادی سہولیات پہنچائوں گا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 19دسمبر کو پشاور کی تعمیر وترقی کیلئے تیر پرمہر لگائیں۔
تازہ ترین