• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، زیر زمین پانی کی چوری، MD واٹر بورڈ و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے زیر زمین پانی کو چوری کر کے فروخت کرنے کیخلاف درخواست پر ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج، ڈی جی سیپا، چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کردئیے۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پورے کراچی میں زیر زمین پانی چوری کیا جا رہا ہے،پولیس سمیت تمام ادارے پانی چوری میں ملوث ہیں،زیر زمین پانی نکالنے سے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو رہا ہے،متعلقہ پولیس افسران زیر زمین پانی کی چوری روکنے میں ناکام ہوچکے،زیر زمین پانی کے ساتھ واٹر بورڈ کا پانی بھی چوری کیا جا رہا ہے،انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید